قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سبزی اینڈ فروٹ منڈی کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی معیار کی سبزی اینڈ فروٹ منڈی کا افتتاح کردیا گیا۔

نمائندہ ٹربل پریس کے مطابق غلام خان بائی پاس روڈ پر ٹول خیل علاقہ میں سینکڑوں دوکانوں پر مشتمل سبزی منڈی کا افتتاح آل آڑتھی ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خان نے کیا۔

منڈی کی افتتاحی تقریب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے وزیرستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور افغانستان اور وسطی ایشیا تک فروٹ اور سبزی کی درآمد، برآمد میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر حاجی ریمال خان نے کہا کہ غلام خان ٹرانزٹ روڈ طورخم اور چمن کے راستے سے 600 کلومیٹر نزدیک پڑتا ہے، سبزی منڈی میں وزیرستان کے علاوہ دوسرے علاقوں کے لوگ بھی کاروبار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبزی منڈی کو فوری طور پر بجلی، ٹیلیفون اور پانی کی سہولت مہیا کی جائیں۔