شمالی وزیرستان : قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے قدرتی آفات میں تباہ شدہ گھروں، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی کر دی۔

اس سلسلے میں آج میرانشاہ جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شاید علی خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب نے متاثرین میں چیکس تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہا کہ بقایا کیسز مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 112 متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہا تھا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے بقایا کیسز مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ CLCP کا سروے بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔