شمالی وزیرستان میں شگہ بازار سیلابی پانی میں بہہ گیا

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے 200 دکانیں پانی میں بہہ گئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 15 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 8 سے 10 گائے بھی پانی میں بہہ گئی۔

انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے شگہ نامی بازار میں 200 دکانیں بہہ گئی اور ان میں موجود سامان بھی پانی میں بہہ گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں 10 موٹرسائیکل جبکہ ایک فیلڈر اور ایک کرولا بھی بہہ گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان زیادہ ہوا۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دروان بھی میرانشاہ بازار میں 11 ہزار دکانیں تباہ ہوگئی تھی۔