لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس کو حادثہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس صوابی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق دونوں افراد کا تعلق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔

صوابی پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسافر بس موٹر وے پر ایک ڈمپر گاڑی سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں میں دونوں گاڑیوں کا کافی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مقامی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد 10 معمولی زخمیوں کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد فراہم کردی ہے جبکہ دو نازک افراد اور دو جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔

 

حادثے میں جاں بحق دونوں افراد عقل شاہ اور زرولی کی میتیں لنڈی کوتل میں اپنے آبائی علاقے لوئی شلمان پہنچائی گئی ہے۔ مردان میڈیکل کمپلکس میں داخل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بھی لوئی شلمان سے ہے جہاں حادثے کی خبر پہنچنے کے بعد فضا سوگوار ہیں اور عزیز و اقارب متاثرہ گھراںوں کو پہنچ رہے ہیں۔