حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے کیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30 روپے، پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اور مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 روپے 43 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔