پاکستان میں کورونا نے مزید 14 افراد کی جان لے گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 601 ہو گئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 14، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 427، بلوچستان میں 15 ہزار 577، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 965، اسلام آباد میں 17 ہزار 526 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 198 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 43 ہزار 734 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 916 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 80 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 518 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 601 ہو گئی۔

پنجاب میں 2 ہزار 270، سندھ میں 2 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔