افغان سفیر کا طورخم بارڈر کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور  اور 24/7منصوبے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق شکراللہ عاطف نے نادررا اور پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا اور مسافروں کے مسائل سنے جبکہ این ایل سی ٹرمینل اور طورخم بارڈر کے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل فرخ ہمایوں لیفٹیننٹ کرنل فیصل خان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور دیگر آفیسرز بھی افغان سفیر کے ہمراہ موجود تھے۔

پاک سیکیورٹی حکام نے افغان سفیر کو بارڈر 24 گھنٹے کھلارکھنے کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی اور بارڈر کی موجودہ صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔