جنوبی وزیرستان : دوکانداروں میں اشیاء کے سامان تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ایف اے او کی جانب سے قصائیوں کیلئے معیاری دوکانیں سمیت دودھ اور دہی کے کاروبار کرنے والے دوکانداروں میں ملک چیلر، ڈیپ فریزر اور باقی ضروری برطانوی اشیاء کے سامان تقسیم کردی گئیں.

اس موقع پر دوکانوں کے افتتاح کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جناب شاہ ولی خان وزیر نے دوکانداروں میں سامان بھی تقسیم کیا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان وزیر نے کہا کہ ایف اے او نے گزشتہ 2 سال میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہت بہتر کام کیاہے اور انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف اے او مزید علاقے میں اسی طرح منصوبوں پر کام کرتے رہینگے جبکہ اس شعبوں سے وابستہ لوگوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے۔

دوسری جانب مقامی دوکانداروں اور لوگوں نے ایف اے او ٹیم کی خدمات کو قابل داد قرار دیا اور انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پیکج سے ہم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے.