جنوبی وزیرستان : پاک آرمی کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے تحصیل برمل کی دور افتادہ علاقہ زم چینہ میں پاک آرمی نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد مریضوں کامفت چیک اپ اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں.

ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں میں زیادہ تر چھوٹے بچے و بچیاں سمیت خواتین اور بزرگ شہری شامل تھے۔

اس موقع پر104بریگیڈ کے کمانڈر عبیداللہ انور نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹر زاور پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا اور مریضوں سے صحت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

میڈیکل کیمپ میں موجود مریضوں کا کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے اور پاک فوج کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے جیسے پسماندہ علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کا جتنا شکریہ ادا کرے کم ہوگا۔

دوسری جانب وہاں پر موجود ڈاکٹرز ٹیم کا کہنا ہے کہ یہاں فری میڈیکل کیمپ کو آنے والے زیادہ تر مریضومیں نمونیا، جنرل ویکنیس اور الرجی جیسے بیماریوں کی علامات موجود تھے جس کو فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کی بھر پور کوشش ہے کہ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرینگے تاکہ علاقہ مکینوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہو۔