ضلع مہمند میں آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔

ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ بین خیل الیون اور ناواگئی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بین خیل الیون نے اپنے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی مامد گٹ میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بین خیل الیون اور ناواگئی کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ بہترین کھیل کی وجہ سے فائنل میچ بین خیل الیون کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کر دیا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان گرامی 204 ونگ کمانڈر کرنل افتخار عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الاسلام، سپورٹس منیجر سعید اختر، ملک اعظم، ملک فردوس، طارق عزیز، نجیب اللہ اور خورشید نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

رومان کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر کر نل افتخار عالم اور سید سیف الاسلام نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں قدرتی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ان کو سہولیات فراہم کیا جائے۔