ضلع مہمند : قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان میں 8 اکتوبر 2010 زلزلے کے یاد میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور عوام میں قدرتی آفات سے اگاہی کے لئے ہر سال اکتوبر میں قدرتی افات سے اگاہی کا قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے.

اس سلسلے میں پاکستان کے ضلع مھمند کے ھیڈکوارٹر غلنئ میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی منایا گیا جن کا مقصد عوامی بیداری اور مذکورہ تاریخ کی یاد رکھنا ہے.

قدرتی آفات سے اگاہی کا قومی دن کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کے خصوصی ہدایات پر غلنئ میں اگاہی تقریب اور اے ڈی سیف الاسلام کے سربراہی میں ہوا.

اس موقع پر اے سی حامد اقبال، ڈی ایچ او حیات خان، ہلال احمر کے فوزی خان، ریسکیو ۱۱۲۲ کے حیات اللہ سمیت دیگر فلاحی سماجی اداروں کے کارکن بھی موجود تھے.

اگاہی تقریب کے شرکاء نے ڈی سی آفس سے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول تک اگاہی واک کیا جس میں قدرتی افات سے اگاہی کے لئے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے.

تقریب سے اے ڈی سی سید سیف الاسلام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر ہر سال قدرتی افات سے اگاہی کا قومی دن منانے کا مقصد 2010 زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت عوام میں قدرتی آفات سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے لئے بیدار کرنا ہے

تقریب میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکموں کی افسران نے شرکت کیا.