8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کو 15سال بیت گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کو 15 برس گزر گئے، آٹھ اکتوبر کی صبح آٹھ بج کر انتالیس منٹ پر آنے والے زلزلے میں 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

زلزلہ زیرزمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی.

زلزلہ اور اسکے بعد آنے والے نو سو اٹھہتر آفٹر شاکس نے علاقہ کو تلپٹ کر کے رکھ دیا صرف پینتالیس سیکنڈ کے جھٹکوں نے بستیوں کی بستیاں الٹ کر رکھ دی تھیں۔

آزادکشمیر میں 3 لاکھ 14ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ پبلک انفرااسٹرکچر کو ایک سو پچیس ارب مالیت کا نقصان ہوا۔ شہدائے زلزلہ میں 18 ہزار تو صرف وہ طلبا تھے جو اسکولوں کی عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔