ضلع مہمند کا واحد گرلز ڈگری کالج عدم توجہ کا شکار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند کی واحد گرلز ڈگری کالج میں سہولیات کی عدم دستیابی اور بی ایس کلاسز نہ ہونے سے طالبات شدید مشکلات سے دوچار ہیں

طالبات نے لوئر مومند پریس کلب کے نمائندوں کے دورے کے موقع پر طالبات نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوے کہا کہ ضلع مہمند کے واحد گرلز ڈگری کالج یکہ غنڈ عدم توجہ کا شکار جس کی وجہ سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگ ہیں.

طالبات نے کہا کہ پروفیسرز اور بی ایس مضامین نہ ہونے سے مقامی غریب طالبات مزید تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو جاینگے جبکہ کالج میں پانی اور بجلی اور دوسری سہولیات کی عدم موجودگی سے طالبات شدید مشکلات کا شکار ہیں

کالج میں پڑھنے والی طالبات نے کہا کہ ھم دور دراز علاقوں سے کالج آتے ہیں اور ان کے لئے کالج انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کے ٹرانسپورٹ سہولت میسر نہیں ہوتا لہذا ان کے لئے سرکاری گاڑی کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ وقت پر کالج پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج میں پڑھنے کے دوران بجلی نہیں ہوتی ہے اور بیٹھنے کی جگہ بھی کم ہیں جس کی وجہ سے ھم ہاسٹل میں پڑھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ کالج میں پانی کا انتظام انتہائ ناقص ہے جسکی وجہ سے طالبات کو مشکلات درپیش ہیں۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ نے کہا کہ انہوں نے کالج میں معمولی مرمت اور چھوٹے کاموں کے لئے فنڈز بھی منظور ہوئی ہے تاھم بڑھے تعمیرات کے لئے فنڈ نہیں جبکہ محکمہ تعلیم کو اردو ڈگری کورس شروع کرنے کی درخواست دی ہیں

انہوں نے حکومت سے کالج میں تمام تر سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہیں اور کہا ہیں کہ ہمارے پاس گرلز ہاسٹل موجود ہے لیکن وہ خستہ حالی کا شکار ہے۔