ہنگو : گھر کے باہر کھڑی سینئر صحافی کی 3 گاڑیاں نذرآتش

ہنگو میں نامعلوم شر پسند سئنیر صحافی زاہد مصری خاں، شکیل مصری خان کے گھر کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کر کے فرار ہو گئے۔

ہنگو پولیس کے مطابق گھر کے سامنے کھڑی موٹر گاڑیوں کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگا دی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا تاہم آگ کے نتیجے میں تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہی ہو گئیں۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، پولیس کے مطابق متاثرہ صحافی سینئر صحافی شہید مصری خان کے صاحب زادے ہیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد اور ڈی پی او ہنگو شاہد احمد صحافی زاہد مصری خان کے گھر گئے اور 3 گاڑیوں کو نذر آتش کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی تھانہ سٹی ہنگو میں درج  کی گئی، ڈی پی او شاہد احمد کے مطابق ملوث عناصر کو جلد گرفتار کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔