بجلی بل میں میٹر کی بجائے کتے کی تصویر، صارفین کا اظہار حیرت

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

نوشہرہ میں واپڈا والوں سے تکنیکی غلطی ہوئی ہے یا کسی نے دانستہ بجلی بل میں میٹر کی بجائے کتے کی تصویر لگا اور سارفین کو بھیج کر بھونڈا مذاق کیا ہے۔

نمائندہ ٹریبل پریس کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک میں پیش آیا ہے جہاں مختلف بجلی بلوں میں کتے اور بعض میں نالیوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں جنہیں دیکھر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں حیرت زدہ صارفین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میٹر ریڈر ریڈنگ لیے بغیر گھر بیٹھے یونٹ بھجوا دیتا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل مبینہ طور پر تکنیکی غلطی کے باعث یا ازراہ تفنن صوبائی وزیراطلاعات کو لائیو پریس کانفرنس کے دوران کیٹ یعنی بلی بنا دیا گیا تھا۔v