شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 3G اور 4G سروس بحال

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں تھری جی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ میں موبی لنک ٹاور کو 3g پاور دے دیا گیا ہے اور تھری جی سروس نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

مقامی لوگوں خصوصاً طلبہ نے اس اہم پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ سروس بحالی  پر عوام نے مذکورہ کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ 3 اکتوبر کو وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 3G اور 4G سروس جون 2021 تک شروع کر دی جائے گی۔