پولیو کی بیماری بہت بڑی دہشت گردی ہے۔ شوکت یوسفزئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح نپٹا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی بڑی وجہ افغانستان سے لوگوں کی آمدورفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کی بیماری بہت بڑی دہشت گردی ہے اور اس کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام کو پولیو قطروں کے بارے میں گمراہ کرنے والے لوگ حکومت کی نظروں میں ہیں۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیو بیماری کو دہشت گردی کی طرح ختم کیا جائے گا اور اگر کہیں کوئی رکاوٹ بنتا ہے تو اس کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح کا سلوک کیا جائے گا۔