خیبر پختونخوا : کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔

کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا میں بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 4 سرکاری اور ایک نجی اسکول شامل ہے۔ وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کلاس رومز میں طلباء کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور طلباء و طالبات ماسک لازمی پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولز فوری طور پر بند کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاگئی صوابی دورہ کے دوران اسکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔