شمالی و جنوبی وزیرستان میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق 8 زخمی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع جنوبی و شمالی وزیرستان میں دھماکوں میں چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ٹریبل پریس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں پاک افغان سرحد کے قریب دھماکہ ہوا جس میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق وزیر قبیلے کی ذیلی شاخ گنگی خیل سے ہے جو چلغوزے کے باغات کی طرف جارہے تھے جب گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی آئی خان منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ گنگی خیل قبیلہ پاک افغان بارڈر کی دونوں جانب آباد ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانگین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہدایت اور زاہد نامی دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔