شمالی وزیرستان میں غیرمقامی افراد کا داخلہ منع ہے۔ اعلامیہ جاری

شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ضلع میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کی سفارش پر ضلع میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، پابندی 30 دن تک قائم رہے گی تاہم غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنٰی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں سوات سکاؤٹس نے شام 07 سے صبح 07 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔