ضلع کرم میں بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلوں باغات کو نقصان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم کے پاڑاچنار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے مختلف علاقوں شنگک نستی کوٹ للمے اور کنج علی زئی میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے باعث جہاں باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دریائے کرم میں طغیانی کے باعث زرخیز زمینیں بھی کٹائی کا شکار ہوگئیں اور کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سے متاثرین کی فوری مالی معاونت کی اپیل کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں اور کاشتکاروں کیساتھ مالی تعاون کیا جائے۔