جنوبی وزیرستان : شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں رات کے گشت کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کی عمر 25 سال اور ان کا تعلق لاچی ضلع کوہاٹ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔