وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا دورہ ضلع مہمند

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قبایلی ضلع مہمند کا دورہ کیا جس میں وزیر اعلی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے 64 کلو میٹر چوپان تا پیکویٹ روڈ سمست تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے تحت 40 کلو میٹرغائبہ چوک تا گرساں روڈ کا افتتاح کیا جس کا تخمینہ لاگت تقریبا 2 ارب روپے لگایا گیا جبکہ دونوں سڑکوں کا تعمیراتی کام دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دورے کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مامد گٹ کا افتتاح بھی کیا جو 40 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں مفت ادویات اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔قبائلی اضلاع ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اپنا ہر وعدہ پورا کریگی ۔ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے جامع پروگرام پر کام کررہے ہے۔ تعلیم اور صحت ترقیاتی پروگرام کا بنیادی جز ہے ۔

یار رہے کہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ، معاون خصوصی کامران بنگش ، عارف احمدزئی ، ایم این اے ساجد مہمند اور ایم پی اے فخرجہاں بھی ہمراہ۔