قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے ‘پی سی ون’ تیار کرنے کا حکم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کے ابتدائی خاکے یعنی ‘پی سی ون’ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ بلدیات ضم شدہ اضلاع کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جن منصوبوں کےلئے فنڈز منظور کرلئے گئے ہیں اب ان پر عملی طور پر کام شروع کرنے کےلئے مختلف منصوبوں کےلئے مقام اور منصوبے کی نشاندہی کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبوں کا پی سی ون تیار کرنے کےلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی کیا جائے۔

اسی طرح پی سی ون کی تیاری جلد از جلد کرتے ہوئے منصوبوں کی تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کی جائیں تاکہ محکمانہ ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منصوبوں کی منظوری لیتے ہوئے ان پر عمل کام شروع کیا جاسکے۔