پاراچنار : ضلعی انتظامیہ کیطرف سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی ریلی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے ضلعی انتظامیہ کرم کی طرف سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کرم کے سٹاف سمیت سول ڈیفنس، ریوینیو, ٹی ایم اے آفسران و پٹواریان کے علاوہ سیکرٹریز ٹو پارلیمنٹرین، اراکین انجمن و تحریک حسینی، سرکاری و غیر سرکاری اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی گورنر کاٹیج سے ہوتی ہوئی ’’کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار مردہ باد‘‘ نعروں کے گونج میں ڈی سی ہاوس سے گزر کر ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں شرکاء نے کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کو فی الفور بند کریں۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا، پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔