لنڈیکوتل میں عوام پینے کے پانی کو ترس گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل کے لوگ پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

لنڈی کوتل کے دور آفتادہ علاقہ لوئے شلمان شین پوخ، ملک معین کلے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ عوام بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے مکین دور دراز علاقوں سے گھدوں، موٹرسائکل، ہاتھ گاڑیوں اور سروں پر کین کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پوخ معین کلے کے رہائشی لیاقت شلمانی اور سکول کے طالب علموں نے پانی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے اب یہاں کے عوام انتہائی پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں، اگر حکومت نے بروقت ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ مسئلہ اور سنگین صورتحال اختیار کرسکتا، اور بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔