ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کو چیک کرنے کے سلسلے میں ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں پر پولیو کی مختلف ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا گیا اور پولیو کے عملے سے سیکیورٹی کے حوالہ سے دریافت کیا۔
انہوں نے کچھ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جبکہ پولیو کے عملے نے سیکورٹی کے انتظامات اور اہلکاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اسکے بعد پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ پولیو کی ٹیموں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اسلئے ہمہ وقت چاک و چوبند رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔