پشاور : موسم کی بروقت معلومات کیلئے ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے تعاون سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سسٹم نصب کردیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوازی کو فراہم کرے گا، سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے تعاون سے مکمل طور پر محکمہ موسمیات کا جدید سسٹم فلائٹ آپریشن کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگا جب کہ بیرون ملک سے پشاور آنے اور جانے والی پروازوں کو موسم کی صورتحال سے مکمل  آگاہ رکھے گا۔