شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے بہرہ مند میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد روڈ سائیڈ پیکٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے سپاہی شہزاد اور سپاہی شاہد زخمی ہوئے جنہیں آرمی میڈیکل سنٹر میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔