پولیس کا ایلم کی پہاڑی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا دعویٰ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج ضلع بونیر کا دورہ کیا۔

پولیس لائن ڈگر پہنچے پر ریجنل پولیس افسیر ملاکنڈ، ڈی پی او بونیر اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے آئی جی پی کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے دورے کے دوران پولیس لائن ڈگر میں ملاکنڈ ریجن کے پولیس افسران کیساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں محمد اعجاز خان ریجنل پولیس چیف، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سہیل خالد سمیت ملاکنڈ ریجن کے ڈی پی اوز، ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے شرکت کی۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کو امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور دہشت گردی، دیگر جرائم پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی پی او بونیر نے آئی جی پی کو بتایا کہ ایلم کی پہاڑی کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایلم کی پہاڑی پر پولیس سٹیشن قائم کیا جا رہا ہے اور جلد ہی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اس جگہ ایک خوبصورت سیر و سیاحت کا مقام بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔