وانا پریس کلب کے ممبرز کا آئی جی ایف سی ساؤتھ سے ملاقات

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عمر بشیر سے وانا پریس کلب کے ممبرز کی ملاقات, ملاقات کے دوران صحافیوں نے ان کو درپیش مسایل سے آگاہ کیا, جبکہ علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی.

اس موقع پرمیجر جنرل عمر بشیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا, کہ وانا پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم کردار رہا ہے, جن کے ہم متعارف ہیں.

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں, ملک اور علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے صحافی, قبائل اور فورسز کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا, امید ہے کہ اپ صحافیانہ سرگرمیوں کو اپنے علاقے, ملک اورعوام کیلئے مثبت انداز سے جاری رکھیں گے.

انہوں نے کہا صحافیوں نے اس کٹھن حالات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے, اور ائندہ بھی یہ توقع کی جاتی ہے, کہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے, اور ہماری کوشش ہے, کہ ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہیں ۔ علاقے میں ترقیاتی پراجیکٹس عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کی بنیاد پر شروع کئے جائیں گے۔

اخیر میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پرسہولیات بہم پہنچائے۔