باڑہ میں 8 سال بعد اکاخیل درواڈہ مین چوک مسجد عوام کےلئے کھول دی گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر باڑہ میں آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے احکامات پر 8 سال بعد اکاخیل درواڈہ مین چوک مسجد عوام کےلئے کھول دی گئی۔

مسجد کھولنے کا افتتاح ایف سی 165 وینگ کمانڈر کرنل سلہری نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے شفیق آفریدی، چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ اور حاجی پولٹیکل سمیت قومی مشران اور کثیر تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔

افتتاح کے موقع پر کرنل سلہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے علاقے میں امن آیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے علاقے کا امن خراب نہیں ہونے دینگے اور اسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے بھی پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دی جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر قومی مشران نے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہا اور مسجد کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔