خیبر پختونخوا میں شہداء پولیس اہلکاروں کے بچوں کی بھرتیاں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
آئی جی خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایت پر دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی کر لیا گیا.
 
سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس شہدا کے بچوں کو بھرتی کے حکمنامے حوالہ کئے. اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز خانخیل خان بھی موجود تھے.
 
سی سی پی او نے بھرتی ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں اور بہادری و شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی-
 
انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اسلاف کی طرح وہ بھی ملک و قوم کی خاطر جرائم کی روک تھام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے اہلکار محکمہ پولیس کی نیک نامی اور عزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔