پاراچنار: مسئلہ بالشخیل کے حل کیلئے مشترکہ جرگہ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں مسئلہ بالش کے حل کیلئے ضلع کرم کے مشران کے مشترکہ جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کرم کے افسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔

کافی گفت و شنید کے بعد مشران دونوں طرف سے مسئلہ بالش کے حل کیلئے 22/22 جرگہ ممبران منتخب کرنے پر متفق ہوگئے۔

22 ستمبر کو منتخب جرگہ ممبران کا صدہ یا پاراچنار میں جرگے کا سیشن منعقد کیا جائیگا۔ جس میں مسئلہ بالش کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس خٹک جرگے کے فوکل پرسن ہوں گے۔ جو وقتاً فوقتاً جرگے کی مانیٹرنگ کرینگے۔

جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پرامن حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔