پشاور: سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور کے ایک ہی سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کے مطابق متاثرہ اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ سے ہے، ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، آج رپورٹس موصول ہوئے۔

دائریکٹر کے مطابق کورونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلباء سے نہیں ملا، ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، تمام اساتذہ کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے محکمہ صحت سے بات ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد کھل گئے، ملک بھر میں جامعات اور کالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز بھی آج سے ہو گیا ہے۔