خیبر پختونخوا میں اب ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر انعام ملے گا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔ بل کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد جرمانہ ہوگا جب کہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کر سکے گا۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو برآمد سامان کا 10 فیصد انعام ملے گا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر قانون سازی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔