پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال کو نامعلوم افراد نے اندھا ددھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ہری پور کے علاقے ٹیٹرہ میں ملک طاہر اقبال کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ملک طاہر اقبال کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی جبکہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، واقعے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔