پشاور : نامعلوم افراد کے ہاتھوں خواجہ سراء گل پانڑہ قتل، دوسرا زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور کے علاقہ پلوسی میں دو خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سراؤں کو پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا، خواجہ سراء گل پانڑہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جبکہ چاھت نامی خواجہ سرا زخمی ہو گیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چاھت کو چھ گولیاں لگی ہیں۔

فرزانہ کے مطابق نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی ہے، خواجہ سراء گل پانڑہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل‫ کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔