سانحہ زیارت : وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مہمند ماربل مائنز حادثہ میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں آئی جی ایف سی کی جانب سے بھی جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک لاکھ اور ایک نوکری اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی علاقہ زیارت میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 9 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔