باجوڑ میں بم دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک آفیسر سمیت 2 فوجی جوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نیاگا بانڈا کے علاقے میں 7 بجے کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرائی۔

دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اور بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز کے اہلکار نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف شہید ہوئے جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘زخمیوں کی شناخت عارف، سہیل، عمران اور نیاز کے ناموں سے ہوئی جنہیں فوری پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کی تاحال کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔