لنڈیکوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں رہائش پذیر افغانی خاندان پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت 3 بچے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچہ ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور پولیس اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مٹی کا تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے ایک بچہ کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں ابوبکر. مجتبٰی. مریم شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان ننگر ہار سے ہے اور لنڈی کوتل گاگرہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔