باجوڑ کی تاریخ میں سب سے لمبے جھنڈے کی نمائش

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ایم این اے گل ظفرخان کے قیادت میں 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسب سے ریلی کا انعقاد ھوا۔  باجوڑ کی تاریخ میں سب سے لمبے 3 کلومیٹر جھنڈے کا نمائش کیا گیا۔

ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز اور محب وطن عزیز لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کئ اور  اس نایاب نمائش کو لوگوں نے سراھا۔

اس موقع پر ایم این اے گل ظفرخان نے حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وطن کی دفاع کیلئے بہت سے عظیم لوگوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس کی بہادری اور عقیدت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور اس کے قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے کھا کہ ریلی کا مقصد صرف اور صرف اپنے پیارے وطن سے محبت کا اظہار کرنا ہے،  تا کہ لوگوں کی دلوں میں اس وطن کی محبت میں کمی نہ آئے کئونکہ اس پاک وطن کا دفاع کرنا ہمارے فرض ہے اور ہم اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینگے۔

اخر میں ایم این اے گل ظفرخان نے ریلی میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،