مہمند : زیبا صافئ کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند کے علاقہ مامدگٹ سید خان کلی کی رہائشی 32 سالہ خاتون زیبا عرف ملالہ مومند زوجہ آمین اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کت نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملالہ مومند پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے ملالہ کا بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا، انہیں فوری طور پر علاج کیلئے باجوڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملالہ مومند کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا ہاتھ معمولی زخمی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی کے آغاز پر ملالہ مومند کے گھر پر ایک سیکورٹی اہلکار حملہ آور ہوا تھا جسے ملالہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا جو پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔