باجوڑ میں یومِ شہداء جوش و جذبے کیساتھ منا یا گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ میں یومِ شہدائے باجوڑ لیویز فورس جوش و جذبے کیساتھ منا یا گیا ۔جس میں مقامی انتظامیہ، سِول سوسائٹی لیویز فورس کے جوانوں ،شہداء کے لواحقین اور قومی مشران نے بھر پور شرکت کی ۔
وی او
خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کے طرح باجوڑ میں بھی یومِ شہدائے پولیس پوری عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں لیویز شہدا کو خرجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے لیویز لائین میں ایک بڑے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر عثمان محسود اور باجوڑ سکاوٹس کے لیفٹنٹ کرنل ضمیر ،باجوڑ پولیس کے ڈی، ایس ،پیز ،علاقائی مشران اور سول سوسائٹی کے لوگوں کیساتھ شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے 77 لیویز جوانون نے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ باجوڑ لیویز شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی اور انکے پسماندگان کو پولیس شہداء کی طرح مراعات دی جائیگی ۔ باجوڑ پولیس فورس ہر دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑی رہیگی ۔ کیونکہ ذندہ قومیں اپنی شہداء کو نہیں بھولتی ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ لیویز ایک پروفیشنل فورس ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں اور باجوڑ کے 10 لیویز فورس کو تمغہ شجاعت ملنا فخر کی بات ہے ۔

تقریب سے ٍپٹی کمشنر عثمان محسود، لیفٹیننٹ کرنل ضمیر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر لیویز شہداء کے ورثاء میں عید گفٹس بھی تقسیم کئے گئے۔