پاکستان کی 7 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان کی کم عمرمارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے تاریخ رقم کر دی، انہوں نے بھارتی کھلاڑی شروتی ایس سے عالمی ریکارڈ چھین لیا ہےـ

7 سالہ فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 242 بار دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل بھارت کی شروتی ایس نے ایک منٹ میں 211 مرتبہ دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مار کر یہ ریکارڈ بنایا تھاـ

فاطمہ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ یہ ورلڈ ریکارڈ بنا کر بے حد خوشی محسوس کررہی ہیں کیوں کہ انہوں پاکستان کا نام دنیا بھر میں اونچا کیا ہےـ

فاطمہ نسیم معروف مارش آرٹس آرٹسٹ راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں جنہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 60 ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعزاز حاصل ہےـ