خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے، جہاں شہرام ترکئی اور انور زیب خان نئے وزیر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں دونوں وزرا نے حلف اُٹھایا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں دونوں نئے وزرا سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا اور دیگر اعلٰی سرکاری و عسکری حکام موجود تھے۔
شہرام ترکئی صوابی، جبکہ انور زیب خان باجوڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسری بار وزارت کی منصب پر بیٹھنے والے شہرام ترکئی کو کچھ عرصہ قبل سازشوں کے الزام میں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔