وزیرستان میں بم دھماکے، لیفٹیننٹ شہید 6 افراد زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں آفیسر شہئد جبکہ چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ آنا خیل ستر راغزی علاقے میں ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ناصر، نائیک غفار، نائیک عمران اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بھی بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر امید اللہ لکڑی ٹال میں ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔