سوات، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام ہوٹلز بند

دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافے سے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوٹلوں کو سیاحوں سے خالی کراکر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام ہوٹلزبند کر دیے گئے جبکہ ملک بھر کے سیاحوں کو نکال دیا گیا اور واپس نہ آنے کی ہدایت کردی ہے۔

رانیال کے مقام پرسوات بشام روڈ کا کچھ حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد یاں خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔