دیر لوئر، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لوئر دیر کے علاقہ میدان حیا سیرئی میں پولیس گاڑی پر مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کے مطابق میدان کے علاقہ حیا سیرئی بجلی گھر کے قریب اس وقت پولیس گاڑی کو ریموٹ بم سے نشانہ بنایا گیا جب پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی۔

دھماکہ سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ گاڑی میں موجود ڈرائیور محمد نذیر، ہیڈ کانسٹیبل طارق منیر اور پولیس اہلکار جہان بادشاہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔