رواں برس پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی جائے گی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان کے ساتھ 830 کلومیٹر طویل پٹی پر 563 کلومیٹر سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ رواں برس پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی جائے گی۔

تفصلات کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی جائے گی جبکہ افغانستان کے ساتھ 830 کلومیٹر طویل پٹی پر 563 کلومیٹر سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

پاک آرمی نے میڈیا کو بتایا کہ برفباری اور سخت موسم کے باوجود بھی ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلند سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔ پاک فوج کے مطابق ملکی دفاع اور دراندازوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے 208 چیک پوسٹیں قائم جبکہ مزید 102 پوسٹیں تعمیر کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں پاک افغان سرحد پر 443 قلعوں میں سے 213 تعمیر کی جا چکی ہیں جبکہ 39 قلعوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔